37

جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذ یر اوغلو نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی

جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذ یر اوغلو نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے لیے اپنی مضبوط حمایت کے بیان کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے لیے ان کی اپیل پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ اور متوازن تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے اور وہ بے بنیاد کوششیں کر رہا ہے کہ پاکستان کو اس واقعے سے جوڑا جائے۔ ترک سفیر نے پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ترکی کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور تحمل کی اپیل پر بھی زور دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں