سرگودھا(نمائندہ خصوصی)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے 48واں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منتظم جمعیت طلبہ عربیہ پنجاب شمالی مولانا محمد ارشد گوندل، سابق امین عام جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا حفیظ الرحمن، ناظم رابطہ الاخوان پنجاب شمالی مولانا سہیل احمد باٹھ، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا ڈاکٹر طاہر فاروق، ناظم رابطہ الاخوان سرگودھامولانا احسان اللہ، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سرگودھا برادر سعد الحسن سعدی، امین جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سرگودھا محمد رضوان خان نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جمعیت طلبہ عربیہ تمام مدارس کی مشترکہ جماعت ہے اور کسی بھی فرقہ واریت سے بالا تر کام کر رہی ہے جمعیت طلبہ عربیہ کا مقصد اقامت دین پر عمل پیرا کرنا ہے مدارس کے طلبہ کو فرقہ واریت سے نکالنا طلباء کو تعصب اور فرقہ واریت سے نکال کر تعمیری سوچ دینا ہے ان کا کہنا تھا کہ کفریہ طاقتیں کسی ایک فرقہ کے خلاف نہیں بلکہ ان کا ٹارگٹ ہر مسلمان ہے وہ چاہیے جس بھی فرقہ گروہ سے تعلق رکھتا ہو ان کی جنگ مسلمانوں کے ساتھ ہے جس کے لیے وہ طرح طرح کے حربے استعمال کر کے مسلمانوں کو آپس میں بانٹ رہے ہیں اور ہمارے درمیان نفرتیں پیدا کر کے آپس میں لڑوا کر اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جمعیت طلبہ عربیہ تمام مسلمانوں کو ایک امت بنانے اور متحد کرنے کے ساتھ ساتھ علم کو ہتھیار بنا کر اسلام دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر اسے شکست سے دو چار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے گھر علاقے میں جمعیت طلبہ عربیہ کے اس مشن کو پھیلا کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں اس موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد بھی تقریب میں شریک تھی
30