ااسلام آباد ( سٹی رپورٹر) انٹرنیشنل چرچز الائنس کے بین الاقوامی چیئرمین بی سموئیل جان مرکزی نیشل سپوکپرسن بشپ معشوق گل ( ica)نائلہ گل نیشل سپوکپرسن برائے خواتین ٹو چیئرمین آ ئی سی اے نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ افسوسناک ہے، اس انداز میں منظم پلان کے ساتھ آنا اور حملے کرنا انتہائی خطرناک اور بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں نہتے اور معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کو ڈھال بنانا بزدلانہ فعل ہے۔ بہیمانہ حملے میں فورسز کے بہادر سپوتوں کی شہادت قومی بقاء کی ضامن ہے۔ مادر وطن کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دہشت گردانہ کاروائی ملکی امن وسلامتی پر گھناؤنا وار اور وطن دشمن قوتوں کی سوچی سمجھی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چائیں، انسانیت سے عاری واقعات کے اصل محرکات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا حقیقی اور حکیمانہ حل ضروری ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی سنگین صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
28