اسلام آباد(ھبدار نیوز )
جنرل سیکرٹری اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ ٹاپ سٹی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تعاون سے شروع ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی ایکسپو ملک میں معاشی بہتری کی نوید ہے،ماہرین 2025 کو تعمیراتی سیکٹر کا سال قرار دے رہے ہیں انشاء اللہ یہ پراپرٹی ایکسپو اس کا آغاز ثابت ہوگی۔تین روزہ پراٹی ایکسپو میں الائیڈ اندسٹریز ،بلڈرز،رئیل اسٹیٹ،فوڈکورٹ اور تفریح سب شامل ہوگا،اتوار کے دن پاکستان انڈیا کا میچ بھی دکھایا جائے گا اور بڑے گلوکار بھی پرفارم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ سے اتوار تک تین دن ایک چھت کے نیچے بڑے بڑے تعمیراتی پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات دستیاب ہوں گی،سرمایہ کاری کے حوالے سے مفید معلومات ملیں گی،سرمایہ کاری کرنے کیلئے بہت اچھی آفرز ہوں گی جس سے امید ہے یہ سیکٹر ایک بار پھر بہتری کی طرف گامزن ہو سکے گا۔ہم اہلیان جڑواں شہروں سے درخواست کرتے ہیں کہ بھرپور تعداد میں اس ایکسپو میں شرکت کریں اور اہم پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کا موقع ہاتھ سے نا جانے دیں۔
