اسلام آ باد ( بیورو چیف )سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب نے ہر خاص و عام کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈیگھیب میں ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ ملک شیر خان سدھریال رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اور ملک ریاست علی سدھریال سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی حلقہPP4 اٹک نے اس پر وقار تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی پبلک سیکٹریٹ سکھوال سے قافلہ کی صورت میں شرکت کی تمام معززین علاقہ کا اس تقریب سعید میں شرکت پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ سردار فیضان حیدر حلقہNA50، ملک امانت خان راول امیدوار صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی حلقہPP4 اٹک , آصف علی ملک ایڈووکیٹ،حاجی اختر غریب وال اور دیگر معززین علاقہ کی بھرپور شرکت۔
