اسلام آباد (حبدار نیوز ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر اور انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے چیف کوآرڈینیٹر چوھدری اشرف فرزند نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ھے کہ جس طرح آپ نے انڈر پاسز کا برق رفتاری سے کام کیا ھے قابل تعریف ھے اسی طرح تجارتی مراکز میں بھی اپ گریٹشن کا کام جلد شروع کیا جائے تاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ھو سکے ، چراغ تلے اندھیرا والی مثال ستارہ مارکیٹ مرکز جی سیون پر پوری ھوتی ھے چیئرمین سی ڈی اے آفس کے بالکل ساتھ مرکز مکمل کھنڈر کی شکل اختیار کرچکا ھے عرصہ دراز سے کسی بھی قسم کا کو ئی ترقیاتی کام نہیں ھوا، فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ اور کارپارکنگ ساری خستہ حالی کا شکار ،اور کھمبوں میں لائٹ کا بندوبست نہیں، بیو ٹیفکشن کے حوالے سے بھی کافی کام ھونے والا ھے آپکی خصوصی توجہ سے یہ مسائل فوری حل ھو سکتے ہیں
