راولپنڈی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت، مرحوم ملک عشرت محمود کے صاحبزادے اور ملک محمد یعقوب کے چچا زاد بھائی، حاجی ملک اشتیاق اعوان کی زیرِ میزبانی بیرسٹر شاہزیب عشرت کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ملک حاجی اظہر اعوان اور ملک غضنفر کے بھتیجے بیرسٹر شاہزیب عشرت کو زندگی کے نئے سفر کی شروعات پر بھرپور مبارکباد پیش کی۔بیرسٹر شاہزیب کی دعوت ولیمہ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ایم این اے راجہ خرم نواز سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد جمال ناصر ایم این اے انجم عقیل خان ایم این اے ملک ابرار احمد ایم پی اے چوہدری عمران الیاس ایم پی اے راجہ عبدالحنیف ایڈوکیٹ ایم پی اے ضیالہ شاہ سابق ایم این اے واہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز راولپنڈی ار پی او بابر سرفراز الپا سابق ضلع ناظم طارق کیانی سابق ضلع نائب ناظم حاجی افضل کھوکھر سابق میر راولپنڈی سردار نسیم خان جاوید انور مغل حاجی سید شاہد اقبال چوہدری رفعت محمود راجہ عبدالرؤف سابق ایم پی اے راجہ ارشد جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما رضا احمد شاہ سابق تحصیل ناظم راجہ حامد نواز سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان پیرزادہ راحت مسعود قدوسی سابق سیشن جج چوہدری اسد رضا سابق ایس ایس پی جمیل ہاشمی پیر رضوان شاہ خالد قریشی سابق ایم پی اے چوہدری کامران اسلم سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل ڈی پی او خرم نواز وڑائچ راجہ عمر راجہ سعد ضیا ء جاوید بنگش ڈاکٹر شہزاد خان شاہد قیوم نیازی ملک نعیم اف جاوا حاجی چوہدری الیاس جراہی والے سابق ایم این اے حاجی پرویز خان جی ایم شاہ ایڈوکیٹ ملک رضوان اسد عباسی ایڈوکیٹ ملک حفیظ اعوان چوہدری خالد منیر ملک ذوالفقار چوہدری جاوید اف یو کے اشتیاق بٹ اقبال بٹ اف گنگال راجہ عبدالباسط مسکین اخلاق سدھو خواجہ اشتیاق راجہ بشیر چوہدری افتخار چوہدری ریاض جاسم کنول راہی ڈی ایس پی مرزا زمان پیر حسنین شاہ بخاری نمبردار چودری منظور ڈی ایس پی خالد اعوان۔ایم پی اے محسن رضا۔ ملک ہمایوں۔ سردار محی الدین۔ ملک فہد۔ ملک علی۔ حسین شاہ۔ علی قاضی۔ راجہ شاہ رخ پرویز ۔ راجہ حسیب پیر اصغر علی۔ پیر عابد علی۔ چوہدری فرحان اشرف۔ چوہدری نعمان۔ علی ارسلان۔ میاں عاصم ۔چوہدری ندیم ۔ملک طاہر۔ تیمور بھٹی۔ چوہدری شعیب۔ اجمل بھٹی۔ شیخ اسد۔ میاں قاسم اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات و اعلی پولیس افسران دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے۔تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران، ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات، صافی برادری، وکلاء، معزز ججز، جید علمائے کرام، قریبی عزیز و اقارب اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے بیرسٹر شاہزیب عشرت کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دعوتِ ولیمہ ایک شاندار اور منظم انداز میں منعقد ہوئی، جس میں مہمانوں کی تواضع بھرپور طریقے سے کی گئی اور ماحول خوشگوار رہا۔ تقریب کے اختتام پر بیرسٹر شاہزیب عشرت نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا۔یہ تقریب نہ صرف ایک خاندانی خوشی بلکہ علاقائی سطح پر ایک نمایاں سماجی اجتماع کے طور پر دیکھی گئی۔
