46

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے اٹھائیسوں صدر منتخب ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے مجموعی طور پر اٹھائیسوں صدر منتخب ہوگئے۔مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی۔ کل 50 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالا۔ سلطان محمود چوہدری کو 34 ووٹ ملے جب کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16ووٹ حاصل کئے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ملے یہ پی ٹی آئی اور عمران خان پر اعتماد ہے ، تحریک انصاف میں گروپ بندی کا پروپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہو گئے، بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے لیے کام کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں