17

بہتر پالیسیاں سرمایہ کاری کا رخ پاکستان کی طرف موڑ سکتی ہیں:سردار طاہر

اسلام آباد (حبدار نیوز )صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان و ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاوسنگ سیکٹر سردار طاہر نے کہا ہے کہ بہتر پالیسیاں سرمایہ کاری کا رخ پاکستان کی طرف موڑ سکتی ہیں،بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں سے کاروبار کش پالسیوں کے باعث اربوں روپے کی سرمایہ کاری دبئی منتقل ہوگئی اور پاکستانی دوبئی میں سرمایہ کاروی کرنیوالوں میں تیسرے نمبر پرہیں۔ٹاسک فورس نے سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز دی ہیں جن پر عملدرآمد کرنا بھی مشکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اوورسیز کمیونٹی کو سہولیات دینا ضروری ہے اوورسیز سرمایہ کاری کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے اہم ستون ہوتی ہے اس سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اوورسیز کمیونٹی کو سہولیات اور مراعات دینا بہت ضروری ہے. انہوں نے کاروباری ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ برانڈنگ اور جدت پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ بین لاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے اور عالمی منڈی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے جدید ترین کاروباری طریقوں سے آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے قومی معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل اور بہت اہم محرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں