اسلام آباد( سٹی رپورٹر)
بھٹو کی پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے۔ پی پی پی کی اینٹی اسٹیبلشمنٹ سے پرو اسٹیبلشمنٹ کی سوچ نے عوام میں ساکھ خراب کردی۔ آج بھی پیپیلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت کا دم چھلہ بنی ہوئی ہے۔ جعلی حکومت پیپیلز پارٹی کے سر پر حکومت کر رہی ہے۔ پیپیلز پارٹی نے فارم 47 کی حکومت کا ساتھ چھوڑ کر عام انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا اختیار دے۔ آزاد عوام تحریک کے چئیرمین جاوید انتظار نے کہا کہ بھٹو کا یوم پھانسی پیپیلز پارٹی کے بنیادی عوام دوست منشور پر عمل کا تقاضہ کر رہا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔ آئینی عہدوں سے مستعفی ہو کر عوام کی عدالت میں عوام کی حکومت کے قیام کے لئے رجوع کرے
