قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت اور نڈر فیصلوں کو بھرپور تائید کرتے ہیں:صدر کوئٹہ چیمبر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد ایوب مریانی نے بھارتی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں،پانی پاکستان کا بنیادی حق ہے جسے بھارت چاہتے ہوئے بھی بند نہیں کر سکتا ہے۔ صدر محمد ایوب نے کہا کہ پہلگام جیسے خودساختہ واقعات بھارت کیطرف سے کشمیری مظالم سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہیں۔ ہم قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت اور نڈر فیصلوں کی بھرپور تائید کرتے ہیں ۔پوری پاکستانی قوم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس لیے بھارت کسی بھی ایڈونیچر سے گریز کرے ورنہ منہ توڑ جواب کیلئے تیار رہے۔
