79

بزنس کمیونٹی نے بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئےر یلی نکالنے کا اعلان

سلام آباد(سٹی رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی نے بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی بروز ہفتہ کو ایف نائن پارک سے نیشنل پریس کلب تک ر یلی نکالنے کا اعلان کر دیا ،اس بات کا اعلان اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے صدر سردار یاسر الیاس خان نےآل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ، صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن و فیڈریشن آف رییٹلرز سردار طاہرمحمود ، سابقہ صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری رؤف اور وفاقی دارالحکومت کے معروف تاجر رہنماوں اور بزنس کمیونٹی کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سردار یاسر الیاسکا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت میں تاجر برادری اور اوورسیز پاکستانی ہر ممکن مالی تعاون کرینگے اس ملک کے دفاع کیلئےنوے ہزار سویلینز اور فوجی جوانوں سے اپنی اجنوں کی قربانیاں دی ہیں،بزدل دشمن ایک نیو کلئیر اسٹیٹ کو چلینج کر رہا ہےاسرائیل کے بنے ڈرون سے حملے کر رہا ہے وقت آ چکا ہے کہ دشمن کو جواب دیا جائےہفتہ کو تین بجے ایف نائن پارک سے افواج پاکستان کی حمایت کیلئے ریلی نکالینگے،اس ریلی کا انعقاد اسلام آباد راولپنڈی کی تاجر برادری کسی بھی سیاسی جماعت یا تنظیم سے بالا تر ہو کر ملک کی خاطر کر رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ فوج ہے جو جاگتی ہے اور ہم سوتے ہیںیہ ملک ہے تو ہم ہیں ، ہفتے کوپورا پاکستان ملکر نکلے گا اور پاک فوج کا ساتھ دیگا، اس موقع پرآل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اگر کچھ کرینگے تو بھارت کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا، ریلی نکال کر ہم یہ بتائیں گے کہ اپنی فوج اور جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیںبھارت سمجھ جائے نہ اپنا نقصان کرے نہ کسی دوسرے کا کرے،یہ ایک تاریخی ریلی اور بہت بڑا اجتماع ہوگا اور پورے ملک میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرینگے،اسرائیلی مصنوعات بازاروں سے اٹھا دی ہیںتاجر پاکستانی مصنوعات بیچ رہے ہیںہر وہ کام کر رہے ہیں جو مسلمانوںکی بہتری کیلئے ہے۔ ہم شہادت کیلئے تیار کھڑے ہیںہم نے ان کے جہاز گرا کر ان کو پیغام دیدیا ہے مگر مودی کی کھوپڑی میں یہ بات نہیں آ رہی ہے،سابقہ صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری رؤف نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم سب پاکستان ہیںآج پوری دنیا بھارتی میڈیا پر تھو تھو کر رہی ہے،پاکستان کا میڈیا آزاد اور خود مختار ہے۔ہم نےمیڈیا وار کو جیتنا ہےاپنی افواج کو یقین دہانی کراینگے کہ آپ کے اشارے پر اپنی جان قربان کر دینگے، بھارت کی طرف سے کسی بھی آبی جارحیت کو نہیں مانتے،ہم نے قوم بن کر دکھانا ہے،اسلام آباد آف سمال ٹریڈرز کے صدراویس ستی نے کہا کہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں،اور پاک افواج کے شانہ بشانہ بارڈر پر لڑنے کیلئے بھی تیار ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں