4

ایف ای ڈی کے خاتمے سے پراپرٹی خریدوفروخت میں بہتری ،ٹاسک فورس کی دیگر تجاویز پر بھی عمل کیا جائے:سردار طاہرمحمود ،چوہدری اہد رفیق

اسلام آباد(بزنس رپورٹر)
صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ ایف ای ڈی کے خاتمے سے پراپرٹی خریدوفروخت میں بہتری آئے گی،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ خوش آئند ہے اب دیگر بلاجواز ٹیکس بھی ختم کئے جائیں۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کے ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ کی سفارشات کے بعد سامنے آیا ہے جس نے جائیداد پر ٹیکسیشن میں وسیع تر اصلاحات کی بھی تجویز دی تھی۔اس خاتمے کو پاکستان میں جائیداد پر پیچیدہ ٹیکس کے نظام کو سلجھانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اس مثبت فیصلے کے بعد رجسٹریشن کے عمل میں آسانی کے ساتھ صوبائی حکومتوں کو جائیداد کے ٹیکسوں اور اسٹامپ ڈیوٹی سے اپنی آمدنی میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جو معاشی لحاظ سے اچھی خبر ہےاس طرح کے اقدامات اس بحالی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں