راولپنڈی ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی زیر صدارت صدر آفس میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ، میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ڈی ایف سی اور مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیکورٹی افسران کی شرکت، ایس پی صدر نے میٹنگ کے شرکاء کو موثر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی زیر صدارت صدر آفس میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا، میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ڈی ایف سی اور مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیکیورٹی افسران نے شرکت کی، ایس پی صدر نے میٹنگ کے شرکاء کو موثر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور علاقہ میں کرایہ داری رجسٹریشن اور نئے مقیم افراد کے کوائف کا اندراج کیا جاۓ، غیر ملکی شہریوں کے کوائف کے اندراج کو بھی یقینی بنایا جاۓ، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیکیورٹی افسران سیکورٹی کے حوالے سے ایس او پیز کے مطابق انتظامات کو یقینی بنائیں، کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 یا متعلقہ تھانہ میں دیں، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
17