اٹلی (بریشیا) جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم اٹلی کا مقبوضہ جموں کشمیر کی مخدوش صورتحال پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔
اجلاس کی صدارت جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم اٹلی کے صدر عتیق زبیر جرال نے کی ۔
اجلاس میں اٹالین انسانی حقوق ڈیفینڈر لورا رافیلی، سردار مان سنگھ ، محسن وڑائچ صدر سپورٹس کلب بریشیا اور چودھری تنویر ساہی سمیت متعدد افراد کی شرکت ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لورا رافیلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ہورہی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر ہمیں تشویش ہے ۔ ہم انسانی حقوق کے اقدار پر یقین رکھتے ہیں اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے ۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کے رہنما اصولوں کو اپنانے اور جنسی زیادتیوں میں ملوث بھارتی فوجیوں کا احتساب کرے اور کشمیری خواتین کو فی الفور انصاف فراہم کرے ۔ صدر جموں کشمیر انسانی حقوق پیس فورم عتیق زبیر جرال نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق کے حصول تک ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں ہورہے بھارتی مظالم کو ایکسپوز کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اظہار آزادی رائے کو چھینا گیا ہے اور وہاں پر ہر طرح کی قدغنیں ہے جس کا بین الاقوامی برادری نوٹس لے ۔انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہی اصل جدوجہد ہے اور کشمیری عوام کی مکمل آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔ دیگر مقررین نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ محض زبانی دعوں سے آگے بڑھ کر عملی طور پر کشمیری عوام کے حق میں موثر اقدامات کرے اور مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں بھرپور کردار ادا کرے ۔