11

انوائرمنٹ کو اسلام آباد میں کھوکھے الاٹ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ خالد چوہدری

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجراں کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق سینیئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز کے بارے میں گذشتہ روز ایک سماعت کے دوران ای پی اے کی ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے حیران کن آبزرویشن دی ہے کہ مونال مسمار کرنے کے بعد ابھی بھی ڈیڑھ سو سے زائد ہلز ایریا میں کھوکے موجود ہیں اور پتہ چلا ہے کہ یہ تمام کھوکھے سی ڈی اے کے انوائرمنٹ کے شعبہ نے الاٹ کر رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں کھوکھے اور اوپن سپیس الاٹ کرنا صرف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کا اختیار ہے انہوں نے سوال کیا کہ انوائرمنٹ نے کسی قانوں اور قاعدے کے تحت کئی ہزار کنال زمین اور سینکڑوں کھوکھے الاٹ کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ھائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ ایم سی آئی کے اختیارات کوئی دوسرا محکمہ استعمال نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا سے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی ابزرویشن کے مطابق انکوائری کرائیں اور تمام اختیارات ڈی ایم اے کو دیئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں