11

انسپکٹر جنرل اسلام اباد پولیس علی ناصر رضوی ,چیرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری کی جانب سے اولڈ ایج ہوم میں دئیے گئے افطار

اسلام آباد( حبدار نیوز )آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لوگوں کی ضرورتوں کا آپ سے وابستہ ہونا آپ پر اللہ کی خاص رحمت ہے، اولڈ اویج کے بزرگوں ،یتیم بچوں اور نادار افراد کی خدمت کرکے ہم اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں ۔ ہر شخص اپنے حصے کام کرے تو صحیح معنوں میں فلاحی معاشرہ بن سکتا ہے وہ اج یہاں اسلام آباد کے اولڈ ایج ہوم میں چیرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری کی جانب سے بزرگوں اور ایس او ایس ویلج کے یتیم بچوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے،تقریب میں سابق صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق، آئی ای اے اے کے صدر و ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود ،صدر ایف 10 مرکز احمد خان،چیئرمین طاہرعباسی ، اسلام اباد چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر اویس ستی ، ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی ائی عمران منہاس،،سابق ایگزیکٹو ممبران مقصود تابش،چوہدری محمد علی، تاجر رہنما ظاہر عباسی، جنرل سیکرٹری جی نائن مرکز شاہد عباسی اور بزنس کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے بزرگوں اور یتیم بچوں کو معاشرے کا سب سے قابل احترام اور توجہ کا مستحق طبقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تہذیب و تمدن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بزرگوں اور نادار افراد کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ افراد ہماری معاشرتی اقدار کے امین اور ہمارے لیے روشنی کا مینار ہیں، جبکہ یتیم بچے وہ ننھے چراغ ہیں جنہیں ہماری محبت اور رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو سکیں۔ آئی جی علی ناصر رضوی نے کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ احسن ظفر بختاوری کی سماجی خدمات ہمارے لیے ایک مثال ہیں، جو معاشرتی بھلائی کے بے شمار منصوبوں میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایسے فلاحی کاموں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس نہ صرف عوام کی حفاظت بلکہ ان کی فلاح و بہبود میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ احسن ظفر بختاوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں اور یتیم بچوں کی دیکھ بھال ایک عظیم فریضہ ہے، جو نہ صرف معاشرتی ذمہ داری ہے بلکہ روحانی تسکین کا بھی ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں کسی کو اپنی بنیادی ضروریات کے لیے دوسروں کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ آئی جی علی ناصر رضوی شہر سے جرائم کے خاتمہ کے لئے سرگرم ہیں ۔جہنوں نے پورے رمضان میں اپنی افطاری بھی شہر کے کسی نہ کسی ناکے پر پولیس جوانوں کے ساتھ کی ہے جو سس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اسلام آباد کو پرامن اور جرائم سےپاک شہر بنانا چاہتے ہیں ۔احسن بختاوری نے کہا کہ اس رمضان میں تمام مارکیٹس اور رمضان بازاروں میں سیکورٹی سخت اور ٹریفک کی روانی بھی برقرار ہے اس پر میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے ائی جی علی ناصر رضوی اور ایس ایس پی (کیپٹن ) ذیشان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
سیف الرحمان نے آئی جی سمیت تمام شرکا کا افطار ڈنر میں آنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر بزرگوں اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں