سیسلی(بیرو چیف )گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا پٹیرویگی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے اہم سب کو متفق ہونے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کی متفق و متحد ہونے سے ہی انسانیت کی دوگنی خدمت ہو سکتی ہے جو بہترین اقدام ہے۔ کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا پٹیرویگی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ میرا مشن و مقصد انسانیت کی خدمت ہے اور دوسروں کو بھی ہمیشہ انسانیت کی فلاح و بہبود کا درس دیا ہے اور دے رہا ہوں کیونکہ انسانیت کی خدمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یاد رہے کہ کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا پٹیرویگی کئی سالوں سے سیسلی میں مقیم غیر ملکی پناہ گزینوں کی خدمت میں پیش پیش ہے جو قابل تعریف ہے۔کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا پٹیرویگی کی بے لوث خدمات سیسلی میں مقیم غیر ملکی پناہ گزین ہمیشہ یاد رکھے گی۔
9