40

امریکی شہری سنتھیا رچی کی طبیعت بہتر ڈسچارج کیے جانے کا امکان

امریکی شہری سنتھیا رچی کی طبیعت میں نمایاں بہتری آنے لگی ، جس کے بعد انھیں آج اسپتال سے ڈسچارج کییجانے کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے امریکی شہری سنتھیا رچی کا طبی معائنہ کیا ، ذرائع پولی کلینک اسپتال کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کی طبیعت میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کے بعد ڈاکٹرز کی تجویز پر سنتھیا رچی کو میڈیکل آئی سی یو سے آفیسر وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی پر طاری غنودگی والی کیفیت ختم ہو چکی ہے، طبیعت میں بہتری کے بعد سنتھیا رچی کو آج اسپتال سے ڈسچارج کییجانے کاامکان ہے جبکہ سنتھیا رچی کی ٹوکسیکالوجی رپورٹ آنے میں چند دن لگیں گے۔یاد رہے دو روز قبل امریکی نڑاد سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ان کو ہمسائے نے فلیٹ میں بے ہوش پایا، اور انھیں اسپتال پہنچایا۔بعد ازاں امریکی نڑاد سنتھیا رچی نے ہوش میں آ کر پولیس کو بیان میں کہا تھا کہ دو بھارتی شہری ان کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام نہ کروں، اس کے بعد بھارتی شہریوں نے انھیں کوئی نشہ آور چیز دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں