سلام آباد( حبدار نیوز )سیکرٹری جنرل یو بی جی (ایف پی سی سی آئی)ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو معیاری،صحتمند اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت فراہم کرنے کیلئے سلاٹر ہائوس کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت القریش پاکستان کے کے صدر خورشید قریشی و دیگر ارکان سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری اسلام آباد کی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اوور ہیڈ برجز،انڈرپاسز،اور بہترین انفراسٹرکچر بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ،لیکن اسلام آباد کے عوام اور شہریوں کومعیاری گوشت فراہم کرنے کیلئے سلاٹر ہائوس کا منصوبہ پچھلے 30 سال سے معرض التوا میں پڑا ہوا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد شہر کے اندرجو پراجیکٹ ان کا پہلے سے منظور ہو چکا ہے،اس پر جلد سے جلد کام مکمل کیا جائے،اسلام آباد کے شہریوں کو معیاری اور صحتمند گوشت فراہم کرنے کیلئے کام کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری اس سلسلے میں اسلام آباد کے بہترین مفاد میں جلد چیئرمین سی ڈی اے بھی ملاقات کرینگے،اور اس منصوبے کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائینگے،جمیعت القریش کے صدر خورشید قریشی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ منصوبہ سی ڈی اے سے کئی سال قبل منظور ہو چکا ہے،فزیبیلٹی رپورٹ بھی بن چکی ہے،اس کیلئے سی ڈی اے نے کروڑوں روپے بھی ادا کیے ہوئے ہیں،لیکن ابھی تک اس منصوبے پر کام نہیں ہوسکا،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے باہر جب اس منصوبے کو بڑھایا جائیگا،تو یہ فزیبل نہیں ہو گا،اور ہم معیاری اور بہتر گوشت لوگوں کو فراہم نہیں کر سکیں گے،اس موقع پر جمیعت القریش کے سیکرٹری جنرل اور اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈاینڈ سمال انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر سردار ظہیر نے خطاب میں کہا کہ ہمیں یہ خوشی ہو رہی ہے کہ ظفر بختاوری اس منصوبے کی بھاگ دوڑ کیلئے آگے آئے ہیں،اور اس مسئلے کو حل کرانے کیلئے اسلام آباد کے شہریوں کے بہترین مفاد میں حل کرائینگے،اور ہمیں ان پر مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائینگے،اس موقع پر خورشید قریشی نے ایک 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس کی سربراہی سابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کرینگے،اس میں خورشید قریشی کے علاوہ سردار ظہیر احمد جبکہ مزید ممبران بھی شامل کئے جائینگے،اس موقع پر گروپ لیڈر بلیوایریا یوسف راجپوت،ایگزیکٹو ممبر ان آئی سی سی آئی ملک محسن خالد،سابق ایگزیکٹو ممبر اشرف فرزند،جمیعت القریش کے نائب صدر جاوید قریشی اور حارث قریشی نے بھی خطاب کیا، جبکہ ایگزیکٹو ممبر ایی سی سی ائی اسحاق سیال ،بابر چوہدری نثار مرزا، شاہ خالد ودیگر بھی موجو د تھے
