23

وزیر اعظم کیطرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو عام آدمی اور کاروباری طبقے کے معاشی معیار سے متصادم ہے چئیرمین جاوید انتظار

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)
آزاد عوام تحریک نے وزیر اعظم کیطرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو عام آدمی اور کاروباری طبقے کے معاشی معیار سے متصادم قرار دیتے ہوئے چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی ناکافی ہے۔ گھریلو صارفین کو مہنگائی کے تناسب سے 15 روپے فی یونٹ کمی کرنا چاہئے تھی۔ جبکہ صنعتی صارفین کے لئے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی جگہ 20 روپے فی یونٹ کم کرنے سے کاروباری سرگرمیاں بڑھتی۔ جس سے بجلی کے نرخ میں 20 روپے کمی سے پیسہ ٹیکسز سے قومی خزانے میں آجاتا۔ گھریلو صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں 15 روپے کمی سے عام آدمی کا معیار زندگی میں اضافہ ہوتا ۔ آزاد عوام تحریک عوام اور اسکی خوشحالی کی بات کرتی ہے۔ 2 ہزار تین سو ترانوے روپے کا گردشی قرضہ تین سال سے زائد عرصے میں ختم کرنے سے منی بجٹ لا کر معاشی بوجھ عوام پر ڈالنے کے خدشات ہیں۔ آئی پی پیز سے مذید ریلیف کی گنجائش پر کام کر کے عوام کو سہولت دینے کے امکانات موجود ہیں۔جاوید انتظار نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت کے شماریاتی تجزیہ کا ادراک سے غافل ہے۔ بجلی کی قیمت فی یونٹ کمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھا کر روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں