اسلام آباد ( کرائم رپورٹر )
شہر یو ں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے علمائے کرام، مذہبی سکالرز اورامن کمیٹی کے ممبر ان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کو برقرار رکھنے کے لئے اسلام آباد پولیس کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تفصیلا ت کے مطا بق رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے علماءکرام، منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران کے وفود سے ضلع بھر کے افسران نے میٹنگز کیں،میٹنگز میں علماءکرام،منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبر ان سے رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، شہر یو ں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام علمائے کرام، مذہبی سکالرز اورامن کمیٹی کے ممبران نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کو برقرار رکھنے کے لئے اسلام آباد پولیس کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے کمیونٹی کی شمولیت کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس مقدس مہینے کے دوران اسلام آ باد کو امن کا نمونہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا،ہم سب نے مل کر رمضان المبارک کے دوران مذہبی ہم اہنگی، رواداری اور تشدد سے پاک معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے
25