اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) اور لیبر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، ICT نے کاروباری اداروں کے لیے لیبر قوانین کی موثر تعمیل کے بارے میں آگاہی سیشن منعقد کرنے میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے.
یہ اہم پیشرفت محترمہ نشاء اشتیاق، ڈائریکٹر لیبر آئی سی ٹی کے اسلام آباد چیمبر کے دورے کے مو قع ہوئی، جہاں انہوں نے آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی، نائب صدر ناصر محمود چوہدری اور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔اپنے خطاب میں محترمہ نشا اشتیاق نے کاروباری اداروں کے لیے تعمیل کو آسان بنانے کے لیے لیبر قوانین کو مستحکم اور آسان بنانے کے لیے اپنے محکمے کے عزم کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے باہمی تعاون کے ایک طریقہ کار کی وکالت کی جہاں آجروں اور ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت سے قوانین بنائے جاتے ہیں تاکہ اجتماعی طور پر اہم مسائل کو حل کیا جا سکے، بشمول چائلڈ لیبر کا خاتمہ۔آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے فعال انداز کو سراہا اور معاشی ترقی، صنعتی ترقی اور افرادی قوت کی فلاح و بہبود کے لیے کاروباری برادری اور لیبر انتظامیہ کے درمیان مضبوط شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہم آہنگ اور آسان بنائے گئے لیبر قوانین، صنعت پر مرکوز پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں اور تنازعات کے حل کے موثر طریقہ کار کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی جو کہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ فریقین نے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز اور مثبت قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جاری تعاون لیبر قوانین کو کاروباری ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور بالآخر خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران ثناء اللہ درانی، عرفان چوہدری، اور ذوالقرنین عباسی، ایس وی پی انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن محمود وڑائچ، صدر TWA G-11 نعیم اختر اعوان، ICCI کے صدر کے سینئر مشیر نعیم صدیقی، سابق ایس وی پی خالد چوہدری، لیبر ویلفیئر آفیسر اقبال یوسف سمیت کئی معزز نمائندوں نے شرکت کی۔
12