49

استحکام پاکستان ریلی” کے سلسلے میں اہم شخصیات کا اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا دورہ

“استحکام پاکستان ریلی” کی دعوت دینے اور افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے صدر ڈیویلپرز ایسوسی ایشن اسلام آباد (سی ای او )سینٹورس مال سردار یاسر الیاس، سابق ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا قیصر، اور سابق نائب صدر (آئی سی سی آئی) خالد چوہدری نے اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا دورہ کیا۔
انہوں نے چیمبر کے عہدیداران کو ہفتہ کے روز منعقد ہونے والی “استحکام پاکستان ریلی” میں شرکت کی دعوت دی اور ریلی کے مقاصد پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور افواجِ پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد اویس ستی، سینئر نائب صدر شیخ طیب سعید، نائب صدر سردار ظہیر احمد، ایگزیکٹو ممبران وسیم الحق، راحیل احمد، احمد اسامہ طاہر سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ صدر محمد اویس ستی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ چیمبر کے تمام عہدیداران اور تاجر برادری بھرپور طریقے سے “استحکام پاکستان ریلی” میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا تاجر پاکستان کے ساتھ اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور اگر کبھی وطن عزیز کو ہماری ضرورت پڑی، تو ہم فرنٹ لائن پر جا کر دشمن کے خلاف اپنی افواج کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں