21

استحکام پاکستان اوورسیز فورم کے بانی صدر شہزادہ عثمان طاہر چیئرمین استحکام پاکستان اوورسیز فورم ایڈوائزری کونسل یورپ سعید شیخ چیف کوآرڈینیٹر امور کشمیر سردار صدیق سینیئر رہنماء یورپ فرید خان اور رہنما پرتگال راجہ حسنین نواز نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پاکستان کے مستقبل سے ہی وابستہ ہیں

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) استحکام پاکستان اوورسیز فورم کے بانی صدر شہزادہ عثمان طاہر چیئرمین استحکام پاکستان اوورسیز فورم ایڈوائزری کونسل یورپ سعید شیخ چیف کوآرڈینیٹر امور کشمیر سردار صدیق سینیئر رہنماء یورپ فرید خان اور رہنما پرتگال راجہ حسنین نواز نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پاکستان کے مستقبل سے ہی وابستہ ہیں ہمارا مشن بیرون ملک پاکستان دشمن قوتوں کے جھوٹے پروپگنڈے کو زائل کرنا اور پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے لانا ہے، پاکستان کے حق میں ریلیاں اور سیمینار منعقد کر رہے ہیں، تاکہ ملک دشمن قوتوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا توڑ کیا جا سکے، اوورسیز پاکستانی وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ان کے دل وطن عزیز کے ساتھ دھڑکتے ہیں جو پاکستان دشمن قوتوں کے جھوٹے اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا بیرون ممالک بیٹھ کر ازالہ کر رہے ہیں، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو یہ باور کروا رہے ہیں کہ ملک تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہے، چند مفاد پرست اور گمراہ یو ٹیوبر اپنے ذاتی مفاد کیلئے پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈے کو پھیلا رہے ہیں جن کا توڑ کرنے کیلئے استحکام پاکستان اوورسیز فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیکیورٹی سب سے اہم مسئلہ ہے، پاک فوج کے شکر گزار ہیں جس نے پاکستان کی سیکیورٹی کو ہمشہ مقدم رکھا ہے، اوورسیز کنونشن کا انعقاد حکومت کا احسن اقدام ہے، بیرون ممالک مقیم پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، حکومت کے اچھے اقدامات پر اسے کریڈٹ دینا چاہیئے، یورپ میں آزادی اظہار رائے کا ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے، ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں