تاشقند ۔25فروری (حبدار نیوز ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان میں ہوائی اڈے پر پہنچنے پر شاندار استقبال اور میرے پیارے بھائی وزیر اعظم عبداللہ اریپوف کی طرف سے پرتپاک خیر مقدم سے دلی خوشی ہوئی۔منگل کو سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ازبکستان وسطی ایشیا کا تاج ہونے کے ناطے اپنے قدیم شہروں کی عظمت، لازوال فن اور شاندار فن تعمیر کی تاریخ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی طور پر مفید تعاون کے ذریعے دوستی کے رشتوں کو تقویت دینے کی مشترکہ خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی مصروفیات کے منتظر ہیں۔
17