13

ارلیمنٹ لارجز اینڈ ہاسٹل کمیٹی کے عہدے داران نے پاکستان ورکر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین کو سی ڈی اے ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پارلیمنٹ لارجز اینڈ ہاسٹل کمیٹی کے عہدے داران نے پاکستان ورکر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین کو سی ڈی اے ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے،مبارکباد پیش کرنے والوں میں بابر حسین حاجی عبدالصبور ،سلطان بہادر ،راجہ شکیل ،اظہر حسین، قاری عمر دراز ،مشتاق صابر، حاجی شہزاد ،بابر رشید، محمد فیصل ، اویس قریشی، ملک حنیف، نوید حمید اور دیگر ساتھی شامل تھے، مبارکباد پیش کرنے والے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد یٰسین مزدوروں کے دلوں کی آواز ہیں، انکی کامیابی سے مزدوروں کے مسائل حل ہونگے ، اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے پارلیمنٹ لارجز اینڈ ہاسٹل کمیٹی کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی بے لوث محبت اور سپورٹ کی وجہ سے وہ ریفرینڈم میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں