سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا پہلے دن سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت سرمایہ کار نیلامی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ابتک کے نیلامی کے عمل میں 4 پلاٹ تقریبا 6ارب روپےمیں نیلام۔ سرمایہ کاروں کاترقیاتی منصوبے مکمل کرنے پر سی ڈی اے کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارچئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا خود جناح کنونشن سینٹر میں موجود۔سی ڈی اے کو ایک مکمل فعال ادارہ بنا دیا گیا ہے۔
سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شرکت اور نیلامی کے عمل میں حصہ لینا ادارے کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ریکارڈ مدت میں جناح سکوئیر اور رجب طیب اردوان انٹرچینج جیسے میگا منصوبے مکمل کئے گۓ۔دن رات کام کرکے سیکٹرز مین تعمیراتی کام مکمل کیے جارہے ہیں۔ہم سب نے مل کر اسلام آباد کو خوبصورت ترین اور جدید شہر بنانا ہے۔سی ڈی اے میں ٹیکنالو جی کو استعمال میں لاتے ہوئے لینڈ ریکارڈ سمیت تمام امور کو ڈیجٹائز کیا جا رہا ہے۔
تمام آمدنی شہر کے کاروباری مراکز ، شہر کو خوبصورت بنانے پر خرچ کی جائے گی۔کمرشل پلاٹس کی نیلامی 4 روز تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں
4 روزہ نیلامی میں، بلیو ایریا، مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔نیلامی میں کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سمیت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی دکانیں بھی نیلام کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔پلاٹس کی اوپن آکشن 28 فروری تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کررہی ہے
16