16

ااقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تیار ایکشن پلان کا خیر مقدم کرتے ہیں چوھدری اشرف فرزند۔

اسلام آباد (منیارٹیز رپورٹر) پاکستان مینارٹی فورم کے چیئرمین چوھدری اشرف فرزند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایکشن پلان اہم نکات کا خیر مقدم کرتے ہیں ،جن میں نفرت انگیز تقریر کو روکنے کے لیے علماء ومشائخ کی مدد مذہبی فیسٹیول ،کانفرنسز ،اور سیمینار کاانعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ان حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان مینارٹی فورم وزارت مذہبی امور کے شانہ بشانہ ساتھ ہے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتں محب وطن ہیں اور ملک میں امن اور سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گی، پاکستان ہمارا وطن ہے اور حکومتی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں