18

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ اور دیگر جگہوں پر اکاون ہزار افراد۔ عورتیں اور بچے شہید کر دیئے ہیں

م
اسلام آباد (سٹی رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ اور دیگر جگہوں پر اکاون ہزار افراد۔ عورتیں اور بچے شہید کر دیئے ہیں اور ہزاروں عمارتیں زمین بوس کر دی ہیں۔ مسلمان ممالک نے امداد تو درکنار مزمت کرنا بھی گوارہ نہیں کیا یہ بے حسی کے علاوہ کچھ نہیں۔ 26 اپریل کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر تاجر پاکستان بھر میں اپنے کاروبار بند رکھیں اور مقامی طور پر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ اللہ تعالٰی دلوں کے حال جانتا ہے کہ حکومت خاموش ہے لیکن عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں