آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر سے ملاقات۔
ملاقات میں شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا,، پی ایس ایل ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور متبادل راستوں کو مو¿ثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن(ر) سید ذیشان حیدر سے سنٹرل پولیس آفیس اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیااورپی ایس ایل ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور متبادل راستوں کو مو¿ثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو آمد ورفت کے دوران کم سے کم پریشانی ہو اور تمام ٹریفک پلاننگ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے، انہوں نے اسلام آباد میں شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ،روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کو مزید سخت اور مو¿ثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں ،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے یقین دہانی کروائی کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو بہترین سفری سہولیا ت مہیا کرنے سمیت مربوط ٹریفک کے نظام کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔
