20

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے منگل کے روز ترکی کے سفیر عرفان نزیروگلو (İrfan Neziroglu) نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے منگل کے روز ترکی کے سفیر عرفان نزیروگلو (İrfan Neziroglu) نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ترک سفیر کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا. ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نئے تعمیر ہونے والے انٹرچینج کا نام طیب اردگان سے منصوب کیا گیا ہے.ترکی کے سفیر عرفان نزیروگلو (İrfan Neziroglu) نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کے حالیہ کامیاب دورے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اور ترک عوام حقیقی بھائی ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں. ملاقات میں اسلام آباد میں ترک گارڈن کے قیام سمیت اسلام آباد اور انقرہ میونسپیلٹیز کی سطح پر ایم او یو اور تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے انقرہ شہر کے تجربات، ترقی اور صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں. ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور ثقافتی تبادلوں کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا. ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں