31

چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کیپٹن ڈاکٹر جہانگیر بدر سے ملاقات

سلام آباد( سٹاف رپورٹر )
چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کیپٹن ڈاکٹر جہانگیر بدر سے آئی سی سی علی پور کیمپس لہتراڑ روڈ میں ہونے والی اہم ملاقات میں کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالج نجی تعلیمی سیکٹر میں برانڈ بن چکا ہے۔ جو دو ماڈلز پر ملک میں 100 کالج کھولے گا۔ اسلام آباد کیرئیر کالج کا تعلیمی نظام طلباء کے محفوظ اور کامیاب مستقبل کا ضامن ادارہ ہے۔ اسلام آباد میں کیرئیر کالج کی 10 برانچز اور کیرئیر اکیڈمی کی 7 برانچز کام کر رہی ہیں۔ ہمارے ماڈلز میں فرنچائز اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ اس میں چھوٹے سرمایہ کار اور بڑے سرمایہ کار کے منافع کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ جس میں سرمایہ نفع نقصان کی بنیاد شامل کیا جاتا ہے۔ کیپٹن ڈاکٹر جہانگیر بدر نے کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے کالج اور اکیڈمی کھولنے کے ماڈلز کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کالج اور اکیڈمی کی برانچز کھولنے کے لئے پیش رفت جاری رکھوں گا۔ دونوں کے درمیان ملکر کر باہمی مالیاتی امور پر ملک بھر میں کیرئیر کالج اور اکیڈمی کھولنے پر اتفاق پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں