اسلام آباد: (ملک حبیب کرائم رپورٹر )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، چور گرفتار، مسروقہ مال برآمد
اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جو حالیہ وارداتوں کے دوران چوری کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا
