31

پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات ‘نئے عہدیداران کا چناؤ

سرگودھا(نمائندہ خصوصی) پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نئے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایاگیا جس میں محمد حمود لکھوی کو ایسوسی ایشن کا بلا مقابلہ صدر اور مس حمیرامغل کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا اس سلسلہ میں لاہور میں پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل باڈی کا اجلاس سید فخر علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والے نمائندوںنے بھر پور شرکت کی اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لیے تمام عہدوں پر بلا مقابلہ عہدیداران کا چناو عمل میں لایا گیا اجلاس میں سید فخر علی شاہ، مس حمیرا کامران،شیخ مظہر احمد،محمد حمود لکھوی، مصدق حنیف،جمیل کامران،عاقب شیرازی، زہرہ نسیم شاہ،شبر رضا،بلال مصطفی، حسنین رضا،ہارون سعید، ظفر حسین وڑائچ اور ندیم سجاد شاہ نے شرکت کی جبکہ طارق ندیم بطور نمائندہ پاکستان فیڈریشن بیس بال، زاہد محمود رانابطور نمائندہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے عبدالستار نے اجلاس میں شریک ہوئے اجلا س کی کاروائی تلاوت کلام پاک سے ہوئی سید فخر علی شاہ نے ہاؤس کو اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا اجلاس میں پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید خاور شاہ مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی اجلاس میں ہاؤس نے آخری جنرل کونسل میٹنگ کے انعقاد کو منظور کیا، ہاؤس نے اگلے چار سال کے لیے بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کیا جن میں محمد حمود لکھوی صدر، سید فخر علی شاہ سینئر نائب صدر، مس حمیرا کامران سیکرٹری جنرل، شیخ مظہر احمد خزانچی، محمد جمیل کامران حسنین رضا، ڈاکٹر شاہین گلریز، سید شبر رضانائب صدورجبکہ مصدق حنیف، ظفر حسین وڑائچ، بلال مصطفی، زہرہ نسیم شاہ ممبر ایٹ لارج منتخب ہوئے الیکشن کے بعد نو منتخب صدر محمد حمود لکھوی نے ممبران کا شکریہ ادا کیا ور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں بیس بال کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے انکا کہنا تھا کہ کھیل کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا تمام ممبران اپنے علاقوں سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کوشش کریں الیکشن کے بعد محمد حمود لکھوی کی زیر صدارت جنرل کونسل میٹنگ ہوئی جنرل کونسل میٹنگ میں ہاؤس چوبیسویں نیشنل بیس بال چیمپئین شپ ستمبر میں راولپنڈی میں کھیلی جا رہی ہے بہترین ٹیم کی تیاری کے لیے پنجاب ٹیم کی سلیکشن اور ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے جنرل کونسل نے تمام ڈویژن کے ممبران کو اپنے علاقوں میں بیس بال کے لیے بہترین کھلاڑی تلاش کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی لاہور میں نیشنل بیس بال کوچنگ سیمینار اور نیشنل بیس بال ایمپائرنگ سیمینار کروایا جائے جس کی حتمی منظوری آئندہ ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ میں دی جائے گی سولہویں نیشنل وویمن بیس بال چیمپئین شپ پنجا ب میں منعقد کروانے کی حتمی منظوری بھی آئندہ ہونے والی ایگزیکٹوکمیٹی میٹنگ میں لی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں