33

پاکستان پیپلز پارٹی سابق سیکرٹری جنرل برطانیہ مڈلیند برمنگھم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے قیام سے لے کر آج تک جمہوری اقدار کی علمبردار رہی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی سابق سیکرٹری جنرل برطانیہ مڈلیند برمنگھم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے قیام سے لے کر آج تک جمہوری اقدار کی علمبردار رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ایسے وقت میں رکھی جب آمریت کا سایہ گہرا تھا، پیپلز پارٹی نے نہ صرف آمریت کو چیلنج کیا بلکہ عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا، انہیں سیاسی شعور دیا اور اقتدار کے ایوانوں میں عوام کی آواز کو بلند کیا۔ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے عظیم والد کے مشن کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ ہر طرح کی مشکلات اور خطرات کے باوجود جمہوریت کے دفاع میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ بینظیر بھٹو شہید کی جدوجہد اس بات کی گواہی ہے کہ پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے، جو عوامی خدمت، جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء ۔۔۔۔۔۔ نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے شہید نانا اور والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مسلسل جمہوری روایات کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوان قیادت کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ملک کے کونے کونے میں جا کر عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ ان کا اندازِ سیاست شائستگی، تدبر اور بردباری پر مبنی ہے، جو سیاست میں نئی روح پھونک رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ آئین، پارلیمان اور جمہوری اداروں کے استحکام پر زور دیا ہے اور ان کا یہ بیانیہ واضح ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت سے وابستہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں