13

پافا کا شیخ کرامت علی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ باہمی تعاون کا معاہدہ،سڈنی اور لاہور میں مشترکہ منصوبوں کا اعلان

پافا کا شیخ کرامت علی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
باہمی تعاون کا معاہدہ،سڈنی اور لاہور میں مشترکہ منصوبوں کا اعلان
سڈنی (بیورو رپورٹ) پاک آسٹریلیا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کہ صدر ارشد نسیم بٹ نے پاکستان کے معروف سماجی رہنما اور کاروباری شخصیت شیخ کرامت علی کے اعزاز میں سڈنی کے مشہور ریسٹورنٹ ہمالیہ رالٹیل میں عشائیہ دیا ، اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاک آسٹریلیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن اور پاک اوز کے درمیان مشترکہ پروجیکٹس پر بات کی اور مفاہمتی یادداشت ایم او یو پر دستخط کیئے شیخ کرامت علی نے گزشتہ 22 سالوں سے پاک اوز تنظیم کے تحت پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کیئے جن میں یوتھ لیڈرشپ پروگرامز اور نئے آنے والے پاکستانیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنا شامل ہے ارشد نسیم بٹ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی تنظیم کی جانب سے کئی فلاحی اور کاروباری منصوبوں کا اعلان کیا ہے عشایئے کے بعد مہمانوں کی تواضع چائے سے کی گئی جس میں کمیونٹی کے مختلف افراد نے شرکت کی اور دونوں تنظیموں کے تعاون سے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں