اسلام آباد۔6فروری وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہفتہ 8 فروری 2025 کو قومی سوگ کا دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے مرحوم کی تدفین کے موقع پرہفتہ 8 فروری 2025 کو قومی سوگ کا دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
12