راولپنڈی (آفاق کھوکھر )نکاح ایکسپریس انٹرنیشنل اسلام آباد نے آل پاکستان میٹریمونیل ایوارڈز اور تربیتی ورکشاپ کا شاندار انعقاد فلورنس مارکی، اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں کیا۔ اس موقع پر نکاح ایکسپریس انٹرنیشنل اور بندھن انٹرنیشنل کی سالگرہ بھی جوش و خروش سے منائی گئی۔نکاح ایکسپریس کی بانی و سی ای او محترمہ فوزیہ اعظم نے پاکستان بھر سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی اور نکاح ایکسپریس انٹرنیشنل کی ڈین محترمہ سمینہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے شادی کے جدید رجحانات اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔تقریب میں بین الاقوامی اور ملکی سطح پر مشہور سینیئر شادی کنسلٹنٹس نے شرکت کی اور میچ میکنگ انڈسٹری کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ایونٹ میں مختلف معروف میٹریمونیل نیٹ ورکس نے بھی شرکت کی، جن میں المیراج میٹریمونیل سروسز، آل پاکستان واحد انٹرنیشنل ایسوسی ایشن،کھرا سچ اتحاد یونین، بہاولپور میچ میکرز یونین، سپر اتحاد میرج آرگنائزیشن، یونیک میچ میکر گروپ، میچ میکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، جی قبول ہے گروپ، رشتے نصیب سے گروپ، پرشئس پرلز میٹریمونیل، تہذیب میٹریمونیل، رخصتی گروپ، ویڈ لاک گروپ، پرفیکٹ سول میٹ سرچرز، ہوپ گروپ، حق سچ میرج کنسلٹنٹس، الر افے میرج بیورو، شادی بیاہ مرکز، ہمسفر میرج بیورو، اتفاق آرگنائزیشن، مینڈر گروپ، شادی مبارک گروپ، ٹرسٹ گروپ، احساس کا رشتہ گروپ، رشتے ناتے گروپ، فیملی لنک گروپ، لاہور کمپلین سیل، آرگنائز میرج بیورو، اور عثمان انٹرنیشنل میرج گروپ شامل تھے۔
محترمہ فوزیہ اعظم نے سینئر میرج کنسلٹنٹس کو ان کی بے مثالی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا۔ آخر میں بندھن انٹرنیشنل UK کی ہیڈ ایڈمن محترمہ سمرینہ نقی نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
یہ تقریب شادی سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی، جہاں تجربات کا تبادلہ اور مسائل کے عملی حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔