43

نواز سلامت کی کشمیر میں دہشت گردی کی شدید مذمت، بھارت کے قبل از وقت الزامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

نواز سلامت کی کشمیر میں دہشت گردی کی شدید مذمت، بھارت کے قبل از وقت الزامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اسلام آباد، 24 اپریل: معروف مسیحی سیاسی رہنما نواز سلامت نے کشمیر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پاکستان کا ہر فرد دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت کی پرزور مذمت کرتا ہے۔” اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے بغیر کسی ٹھوس شواہد کے پاکستان پر الزامات عائد کرنے کے عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ثبوت کے بغیر الزامات لگانا نہایت غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ اس قسم کی جلد بازی نہ صرف امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ خطے میں کشیدگی کو بھی ہوا دیتی ہے۔”نواز سلامت نے کہا کہ پاکستان امن، مکالمے اور علاقائی استحکام پر یقین رکھتا ہے۔ “ہم الزام تراشی کے بجائے بامقصد مکالمے پر یقین رکھتے ہیں۔ بھارت کو چاہیے کہ غیر جانب دارانہ تحقیقات کا انتظار کرے اور حقائق کی بنیاد پر موقف اپنائے، یہی انصاف کا تقاضا ہے،” نواز سلامت کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کشمیر میں پیش آنے والے ایک حالیہ واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے فوری طور پر پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں، جنہیں پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں