11

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی جانب سے صدیقی چوک کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے خصوصی اقدم،

راولپنڈی ( ) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے صدیقی چوک کی تزین و آرائش کے لئے دو آئی لینڈز کی لینڈ سکیپنگ کر کے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کیا ہے،ان آئی لینڈز میں ٹوٹے بجلی کے کھمبوں کو درست حالت میں بحال کر کے ان کے گرد کیاری بنا دی گئی ہے اور خوبصورت بیلوں سے سجایا گیا ہے،جس سے صدیقی چوک کے حُسن میں اضافہ ہوا ہے،اس کے علاوہ خوبصورت گملے جن میں خوش رنگ پودے ہیں بھی رکھے گئے ہیں، جن کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پی ایچ اے راولپنڈی کی ذمہ داری ہے،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے اس اقدام کو عوام کی طرف سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، گرین ایریاز پر خوش رنگ پھول پودے کاشت کیے گئے،اس کے علاوہ پودوں کی نگہداشت کا کام بھی جاری ہے،
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا شہر کو خوبصورت اور صاف بنانے میں کردار قابلِ تعریف ہے،پی ایچ اے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے،پنجاب حکومت کے مشن کے مطابق شہر میں ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے کلین اینڈ گرین مشن پر کام تیزی سے جاری ہے،راولپنڈی شہر کو پنجاب کا سب سے خوبصورت شہر بنائیں گے،چاہتے ہیں عوام سرسبز فضا میں سانس لیں،احمد حسن رانجھا کا مزید کہنا تھا عوام سے امید کرتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور پی ایچ اے کے ان اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں