ماحولیاتی تبدیلی کو نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، العلم سکول میں تقریب سے خطاب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سسٹین ایبل کلائمیٹ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ انیشیٹو (SCWEI) نے العلم ماڈل اسکول اینڈ اکیڈمی، اتحاد ٹاؤن، کرپا روڈ، اسلام آباد کے تعاون سے ایک جامع آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس کا مقصد طلباء اور اساتذہ کو ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔سیشن کا آغاز ایس سی ڈبلیو ای آئی کے کنسلٹنٹ جلیل خان نے کیا۔ انہوں نے سکول کے نصاب میں ماحولیاتی تبدیلی کو باقاعدہ مضمون کے طور پر شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ نئی نسل کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری معلومات اور مہارت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کرہ ارض کے حفاظتی سسٹم کو سمجھنے کے لیے فضاء کی چار تہوں کی سائنسی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔بعد ازاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسفندیار خان اور جنرل سیکرٹری محترمہ سدرہ نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عملی طریقوں سے متعلق پریزنٹیشن بھی دی۔
شرکاء کو ماحول دوست طرزِ زندگی اختیار کرنے کی ترغیب دی گئی۔تقریب کے اختتام پر محترمہ فرحت جبین خٹک نے العلم سکول کی پرنسپل کو توصیفی سند پیش کی۔
