16

سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس لائن کمپلیکس میں میٹنگ کی جس میں ڈویژنل ایس پیز ،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت

فیصل آباد رپورٹ (بیورو چیف اعجاز عارف راجپوت) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس لائن کمپلیکس میں میٹنگ کی جس میں ڈویژنل ایس پیز ،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ سی پی او فیصل آبادنے ایس ایچ اوزکو ہدایت کی کہ قتل،ہاوس رابری،نقب زنی و دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں کی15کال پر ایس ایچ اوز خود موقع پر جائیں گئےاور سنگین نوعیت کی وارداتوں پر فنگر پرنٹ اور پی ایف ایس اے کی کاروائی کو یقینی بنائیں گے ایمرجنسی کال پررسپانس ٹائم کم سے کم ہوگا۔A کیٹگری اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیےتھانہ لیول پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو اشتہا ریوں کی گرفتاریوں کو15 دن کے اندر یقینی بنائیں گے اور ہفتہ وار بنیادپر اس کی رپوٹ بھی دیں گے۔ کسی بھی قسم کے ریڈ کے متعلق متعلقہ ایس پی کو اگاہ کریں گے۔جرائم پیشہ افراد ، منشیات فروشوں اور جواءمافیاکے خلاف زیادہ سے زیادہ ریڈ کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں ۔اسی طرح کائٹ فلائنگ اور آتش بازی کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کیا جائے عدالتوں اور کچہریوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائےگی اور عدالتو ں میں پیشی پر آنے والے ملزمان کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ تھانہ جات کی حوالات میں موجود ملزمان کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنانے کی ھدایات کیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں