7

سلاٹر ہائوس سہالہ کی اپگریڈیشن نامنظور اسلام آباد کے آئی الیون فور میں مختص شدہ پلاٹ پر اپنا سلاٹر ہائوس تعمیر کیا جائے خورشید احمد قریشی

سلاٹر ہائوس سہالہ کی اپگریڈیشن نامنظور ۔ اسلام آباد کے آئی الیون فور میں مختص شدہ پلاٹ پر اپنا سلاٹر ہائوس تعمیر کیا جائے۔ ا جمعیت القریش کے متفقہ قرارد اد۔ وزیر اعظم نوٹس لیں ۔ سی ڈی اے سٹیک ہولڈر کو اعتمام میں لیے بغیر پرائیویٹ سیکٹر میں منظور نظر لوگوں کو خوش کر نے کے لیے فیصلے کر رہا ہے ۔ خورشیداحمد قریشی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت القریش میٹ ویلفیئرایسوسی ایشن اسلام آباد کے ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعیت القریش اسلام آباد کے سینئر نائب صدر محمد جاوید قریشی ، جنرل سیکرٹری سردار ظہیر احمد، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال قریشی ، بھارہ کہو سے نائب صد ر محمد اختر، آبپارہ سے نائب صدر زاہد مسعود خان، جی نائن سے نائب صدر محمد آصف راجپوت، سنگجانی سے نائب صدر عنصر شہزاد، ڈی بارہ سے نائب صدر فیصل مغل، گولڑہ سے نائب صدر محمد تنویر، جی تیرہ سے نائب صدر محمد سلیم مغل، محمد افتخار، جھنگی سیداں سے نائب صدر خان بابا، جی پندرہ سے نائب صدر نسیم جاوید مغل، شیر علی،جی سترہ سے نائب صدر محمد مقصور، نائب صدر عبدالعزیز قریشی،عدنان طاہر،رشید قریشی،محمدسلیم،محمدشفیق،محمد سرفراز اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر جمعیت القریش خورشیداحمدقریشی نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں سلاٹر ہائوس کے لیے مختص شدہ پلاٹ واقع آئی الیون فور میں تعمیر کرے۔ ہائی کورٹ اسلام آباد کے احکامات کو پش پشت ڈال کر سی ڈی اے توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ سہالہ سلاٹرہائوس شہری آبادی سے دور ہونے کی وجہ سے کامیاب سلاٹر ہائوس نہیں ہے۔ یوگو سلاویہ نے بھی سہالہ سلاٹر ہائوس کو جدید سلاٹر ہائوس بنایا تھا جس میںتمام جدید آلات اور سہولیات موجود تھیں۔ لیکن شہری آباد سے دور ہونے کی وجہ سے کامیاب نہ ہوا ور بھاری سرمایہ ضائع ہوا۔ اب سی ڈ ی اے تاریخ کو دہراتے ہوئے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف اقدامات کر رہی ہے۔ تمام نمائندگان نے سہالہ سلاٹر ہائوس کو تاجروں کے ضروریات کے حوالے سے نامناسب قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے آئی الیون فور میں سلاٹر ہائوس اور ہول سیل مارکیٹ تعمیر کرے ۔ اسلا م آباد کے تمام سیکٹرز میں میٹ مارکیٹس بنائی جائیں۔ اس موقع پر مرکزی صدرنے ایک قرار داد پیش کی جس میں سی ڈی اے کی طرف سے سٹیک ہولڈر کو اعتما دمیں لیے بغیر سہالہ سلاٹر ہائوس کی اپ گریڈیشن کو مکمل طور پر نامنظور کرنے اور اسلام آباد میں سلاٹر ہائوس کی آئی الیون فور میں فوری سلاٹرہائوس کی تعمیر کے مطالبات شامل ہیں۔ قرارداد میں ضلع بھر سے جمعیت القریش کے نمائندگان نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے۔ وزیر اعظم پاکستا ن میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ اور سی ڈی اے کو ہدایات جاری کی جائیں کے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور باہمی رضامندی کے بغیری سہالہ سلاٹرہائوس کی اپ گریڈیشن پر ملکی سرمایہ ضائع نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں