راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا سے ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب راجہ حنیف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور اپنے حلقہ سے متعلقہ مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے مطابق راولپنڈی ریجن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر حکمت عملی کے تحت برسرپیکار ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس تفتیش کے معیار میں بہتری سمیت پبلک سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، آر پی او بابر سرفرازالپا
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفرازالپا سے ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب راجہ حنیف ایڈوکیٹ نے ملاقات کی،ممبر صوبائی اسمبلی نے آر پی اوراولپنڈی ریجن سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سمیت اپنے حلقہ سے متعلقہ و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، آر پی او راولپنڈی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی ریجن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر حکمت عملی کے تحت برسرپیکار ہے، راولپنڈی ریجن میں بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں،روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرکے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جار ہا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس تفتیش کے معیار میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔
راولپنڈی( )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپاکی انجمن تاجران راولپنڈی کے وفد سے ملاقات، صدر انجمن تاجران راولپنڈی شرجیل میر کی قیادت میں آنے والے وفد میں صدر مرکزی انجمن تاجران موتی بازار، غلہ منڈی، باڑہ بازار، امپیریل مارکیٹ اور صرافہ بازار شامل تھے، تاجران کے ساتھ ملاقات کا مقصد انہیں درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا ہے،معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تاجران کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، آر پی او بابر سرفراز الپا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے انجمن تاجران کے وفد سے ریجنل دفتر میں خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا، صدر انجمن تاجران شہریان پنجاب راولپنڈی شرجیل میر کی قیادت میں آنے والے وفد میں صدرمرکزی انجمن تاجران موتی بازار راولپنڈی چوہدری اقبال، صدرمرکزی انجمن تاجران غلہ منڈی راولپنڈی حاجی محمد آصف اکرم، چیئرمین باڑہ بازار راولپنڈی حاجی ارشد، صدر امپیریل مارکیٹ راجہ بازار راولپنڈی رفیق شاہ اور صرافہ بازار راولپنڈی سے معز رانا شامل تھے۔ ملاقات کے لیے آنے والے تاجران نے تجاوزات کے حوالے سے بہترین اقدامات پر حکومت پنجاب کی پالیسی پربھرپور عمل درآمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قابل تعریف امر قرار دیا اور عوام کی سہولت کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، وفد میں شامل تمام تاجران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے مختلف تجاویز سے آگاہ کیا جس پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی گئی، آر پی او نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انکی پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کے لیے ہر سطح پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے ہیں، تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جنکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، تجاوزات کے خلاف کارروائی میں تاجر برادری کا تعاون بھی نہایت خوش آئند ہے، آئندہ دنوں میں مال روڈ انڈر پاس کی تعمیر کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل روٹ فراہم کیا جائے گا اور عوام کی سہولت کے لیے اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو دوران سفر کوئی دقت پیش نہ آئے۔
راولپنڈی( )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپاکی اقلیتی برادری کے وفدکے ساتھ ملاقات، وفد میں کرسچن کمیونٹی اور ہندو کمیونٹی کے افراد شامل تھے،ملاقات میں دوطرفہ امور و تجاویز کو زیر بحث لایا گیا،راولپنڈی ریجن پولیس مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور انکو درپیش مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، ہماری ترجیح ہے کہ تمام شہریوں کو اپنے مذہب اور عقیدے کی آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہوجس کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، آر پی او بابر سرفراز الپا ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے ریجنل دفتر میں اقلیتی برادری کے وفد کے ساتھ ملاقات کی، کرسچن کمیونٹی کے وفد میں پاسٹر عادل گِل، پاسٹر شہباز بھٹہ، پاسٹر جانسن بھٹی، اور پاسٹر اقبال مسیح جبکہ ہندو کمیونٹی کے بھیا رام ملاقات میں شامل تھے۔وفد نے آر پی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ امور اور تجاویز کو زیر بحث لاتے ہوئے کہاکہ ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، آر پی او نے وفد کی تجاویز پر ممکنہ عملد رآمد کی یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری محب وطن ہے جو پاکستان کے ہر سرکاری ادارے میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں، آئین پاکستان کے مطابق ہر شخص کو اپنے مذہب اورعقیدے کی آزادی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، راولپنڈی ریجن پولیس ہر سطح پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
25