اسلام آباد (سٹی رپورٹر) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے پر حنیف عباسی کو مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، ملاقات میں حلقہ این اے 46 اسلام آباد میں تاریخی ملاقات میں گولڑہ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور میوزیم کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ، حلقہ این اے 46 اسلام آباد میں ریلوے کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے مشکلات کے حل کے لیے بھی تبادلہ خیال ہوا، خصوصاً جوہد تا ترنول چائنہ فیکٹری والی سڑک کی تعمیر میں ریلوے کی طرف سے درپیش مسائل کو حل کرنے پر بات چیت ہوئی۔
