اسلام آباد(HUBDAR)
اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ا یشن کے آفیشل کوارڈنیٹر و چیئرمین یوتھ کمیٹی آئی سی سی آئی انجنئیر عثمان نواز بسرا نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر معاشی نمو کا اہم محرک ہے اس لئے جلد ازجلد وزیراعظم ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔تعمیراتی سیکٹر لاکھوں کے روزگار کا باعث ہے جو روزگار دینے کی حکومتی مشکل کو بھی آسان کر سکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے تعمیراتی منصوبے نہ صرف ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہیں بلکہ سیمنٹ، اسٹیل، انجینئرنگ اور دیگر لا تعداد صنعتوں وخدمات کو بھی فروغ دیتے ہیں۔کنسٹرکشن سیکٹر ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کو بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔مناسب منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور پالیسی سازی کی جائے تو یہ شعبہ ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ترقی و خوشحالی کے لیے سڑکوں ،رہائشی منصوبوں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے جو نہ صرف بنیادی ضرورت ہیں بلکہ ان سے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
18