21

خطہ کوھسار کی ہر دالعزیز شخصیت راجہ تنویر احمد دھنیال انجمن پٹواریان کے صدر منتخب

مری(سٹاف رپورٹر)گزشتہ دن ضلع مری کے پٹواریوں کا اہم اجلاس مری میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے پٹواریوں نے بھر پور شرکت کی.ا جلاس میں مختلف امور ر غور و خوض کیا گیا اور راجہ ممتاز پٹواری کی خالی ہونے والی سیٹ کے پر معروف پٹواری راجہ تنویر احمد دنھیال کو متفقہ طور پر انجمن پٹواریان کا صدر منتخب کر دیا گیا ہے جبکہ راجہ ساجد پٹواری کو سرپرست اعلی,راجہ عشرت نواز کو جنرل سیکریٹری،راجہ ریحان یوسف سینئر نائب صدر منتخب ہوئے،اس موقع ضلع مری کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے راجہ تنویر احمد دنھیال اور دیگر نو منتخب پٹواریوں کو انجمن پٹواریان ضلع مری کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور اور نو منتخب صدر راجہ تنویر احمد دھنیال اور دیگر سے توقع ظاہر کی کہ لوگوں کے جو زمینوں کے متعلقہ مسائل ہیں ان کو احسن انداز کے میں حل کرنے کی کوشش کریں گے. راجہ تنویر احمد دھنیال پٹواری ایک نہایت بااخلاق ملنسار اور انسان دوست اور غریب پرور شخصیت کے مالک ہیں اور توقع ظاہر کی کہ یقیناً جس طرح سے ان کی اپنی ایک بہترین شخصیت ہے اسی طریقے کے ساتھ وہ عوام کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے اور پٹواریوں کے مسائل کو بھی حل کریں گے،اس موقع پر راجہ تنویر احمد دھنیال نے کہا کہ دوستوں نے جو عزت بخشی ہے وہ محض میرے رب کا خاص فضل وکرم ہے جس پر میں اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے علاوہ ازیں ضلع مری کے میرے پٹواری دوستوں نے جو میری ذات پر اعتماد کا اظہار کیا میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،انشاءاللہ ان کے مسائل کو میں سمجھتا بھی ہوں اور جانتا بھی ہوں ان شاءاللہ تمام مسائل باحسن طرہقے سے حل کرنے کی کو شش کروں گا اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں