فیصل آ باد (بیورو چیف) جمہوری وطن پارٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت ریاض محی الدین اعوان صدر جمہوری وطن پارٹی پنجاب ہوا ۔
اجلاس مرکزی نائب صدر ملک غلام رسول کے دفتر چنیوٹ میں منقعد ہوا۔ اجلاس میں مختلف عہدیداران بشمول صدر مینارٹی ونگ پنجاب اعجاز عارف راجپوت اور نائب صدر فیصل آباد ڈویژن رانا جمشید نے شرکت کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ گہرام بگٹی صاحب کی گرفتاری کی پر زور مذمت کی گئی ۔ اور انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ جلسے جلوس ریلیاں احتجاج جمہوری وطن پارٹی کا آئینی جمہوری حق ہے ۔ اس لئے ہمیں کوئی ہمارے آئینی حق سے محروم نہیں کرسکتا ۔ فارم 47 کی بلوچستان حکومت کے اس غیر قانونی غیر آئینی اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کو فی الفور رہا کیا جائے۔ پاکستان زندہ باد ۔
