11

جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اور عوام کا قریبی رابطہ انتہائی ضروری ،انجم عقیل خان ،افواج پاکستان، پولیس پر امن سازگارماحول بنانےکیلئےمثال قربانیاں ،وقاربختاوری

اسلام آباد ( حبدار نیوز) اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اور عوام کا قریبی رابطہ انتہائی ضروری ہے،حکومت پولیس کے تمام تر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، اسلام آباد پولیس کے افسران نے فرض شناسی، دیانتداری اور عوامی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں، اسلام آباد پولیس کے 10 فرض شناس افسران کی ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی دراصل ان کی انتھک محنت، لگن اور جرائم کے خلاف بے لوث جدوجہد کا اعتراف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر اور سابق صدر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز وقار بختاوری کی جانب سے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانیوالے اسلام آباد پولیس کے افسران میں محمد شریف کولاچی، منور علی مہر، حاکم خان، محمد محفوظ کیانی، امتیاز علی شاہ، عابد اکرام، ماجد اقبال، محمد نجیب شاہ، سجاد حیدر شاہ اور حسن رضاشامل ہیں، انجم عقیل خان نے کہا کہ پولیس اور عوام کے رابطے سے شہر میں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں مدد ملتی ہے،ترقی پانیوالے افسران کی اسلام آباد کیلئے بہت خدمات ہیں،شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنیوالے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وقار بختاوری نے ترقی پانیوالے افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور پولیس ملک کے داخلی اور خارجی تحفظ،امن و امان،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں،ملک کے تاجر اور صنعتکار خصوصی طور پر ان کی قربانیوں کے معترف ہیں،اور معاشرے میں ان کی عزت اور توقیر میں مزید اضافے کیلئے کوشاں ہیں،لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں بعض لوگ ان دونوں اداروں کی عزت و توقیر کرنیوالے احباب اور شخصیات کیخلاف غلط پروپیگنڈا کرکے انہیں بعض اداروں کا ایجنٹ اور پولیس کا خوشامدی کہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے ان باصلاحیت اور فرض شناس افسران کی ترقی ایک خوش آئند قدم ہے،میں ذاتی طور پر اسلام آباد کے شہریوں، تاجروں اور صنعتکاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ان افسران کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ترقی دی،،ایس پی حاکم خان نے کہا کہ ان کی اور ان کے ساتھی افسران کی یہ ترقی دراصل ایک بڑی ذمہ داری ہے، جسے وہ مزید خلوص، دیانتداری اور پیشہ ورانہ جذبے سے نبھائیں گے،ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری افراد کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے،سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری یٰسین نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران نے ہمیشہ شہر کے مزدوروں، تاجروں اور شہریوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا، اور ان کی ترقی پر پوری برادری کو خوشی ہے۔سابق ایس ایس پی اسلام آباد جمیل ہاشمی نے کہا کہ پولیس فورس ایک ایسا ادارہ ہے جہاں ترقی صرف عہدے کی نہیں، بلکہ کردار، اخلاق، اور عوامی خدمت کی پہچان ہوتی ہے۔ ایک سچے پولیس افسر کی ترقی اس وقت مکمل ہوتی ہے جب وہ عوام کے دل میں جگہ بناتا ہے، ہر ترقی پانے والا افسر اپنی کامیابی کو ذمہ داری سمجھے، اور اس ملک، اس عوام، اور اس وردی کے وقار کو ہمیشہ بلند رکھے،انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ ان افسران کی ترقیاں دراصل قانون کی بالادستی کے نظام پر عوامی اعتماد کی مظہر ہیں۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد کے فیصلے کو سراہا۔صدر جناح سپر مارکیٹ اسد عزیزنے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے والے افسران کو بروقت ترقی دینا ان کی حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ ہے، اور اس سے پولیس فورس میں مثبت تبدیلی آئے گی۔تقریب میں صدر تلہ گنگ چیمبر آف کامرس ملک شبیر اعوان، چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز ثاقب عباسی، بلیو ایریا ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر یوسف راجپوت، تاجر برادری، سول سوسائٹی، پولیس افسران اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ترقی پانے والے افسران کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں